غریب بچوں کی مفت تعلیم کیلئے ڈیڑھ لاکھ ووچرز جاری کردیئے: راجہ انور

Oct 21, 2013

لاہور (خبرنگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے نجی سکولوں کا معیار تعلیم بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ بات چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن راجہ انور نے رحیم یار خان کی بستی مستان شاہ میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک خواجہ فرید انگلش ماڈل سکول کی تعمیرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی-تقریب میں رکن قومی اسمبلی میاں امتیاز، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر انیلہ سلمان ، ڈائریکٹر ملیحہ بتول ، ڈپٹی ڈائریکٹر شفیق احمد ،پارٹنرسکولوں کے مالکان ، اساتذہ، والدین اور بچوں نے شرکت کی۔راجہ انور نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے غریب بچوں کی مفت تعلیم کے لئے 36اضلاع میں ڈیڑھ لاکھ ووچرز جاری کردیئے ہیں۔ پارٹنر سکولوں کی نشاندہی پر رواں مالی سال کے دوران 40ہزار مزید ضرورت مند بچوں کو تعلیمی ووچرز جاری کئے جائیں گے-انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی تعلیمی پالیسیاں فروغ تعلیم میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ان پالیسیوں سے نجی شعبے کے سکولوں کو خصوصی فائدہ پہنچا ہے ،اسی طرح ضرورت مند بچوں کو ان کی پسند کے سکولوں میں مفت تعلیم کے مواقع میسر آئے ہیں۔

مزیدخبریں