لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، چودھری سرفراز، امتیاز عباسی، رانا لیاقت، ظفر سندھو، ملک سجاد اختر اعوان، رانا انوارالحق، جام صادق، ملک سعید، میاں ارشد، ملک مستنصر اعوان ودیگر نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب کو برطانیہ کی کمپنی بنایا جا رہا ہے نظام تعلیم کی اصلاح کیلئے برطانیہ کے ماہرین تعلیم کو طلب کرنا اور اُن سے امداد طلب کرنے ہمارے لئے مسائل پیدا کرے گا۔ محکمہ تعلیم کے افسران پہلے ہی اساتذہ کے جائز مسائل حل نہیں کر رہے تو انہیں اساتذہ کو غلام بنانے جیسے اقدام کرنے کے اختیارات تفویض کرنے نظام تعلیم کے لئے زہر قاتل ہوگا پنجاب بھر میں احتجاجی جلسوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اور 28نومبر کو پنجاب بھر کے اساتذہ لاہور میں بھر پور احتجاج کرینگے۔
محکمہ تعلیم کو برطانوی کمپنی بنایا جا رہا ہے:ٹیچرز یونین
Oct 21, 2013