امید ہے عدالت آسیہ کے مقدمے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی: پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق

لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے امید کا اظہار کیا ہے کہ عدالتِ عظمیٰ آسیہ بی بی کے مقدمے کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لے گی۔ یاد رہے کہ آسیہ بی بی توہین رسالتؐ کے مقدمہ میںسیشن کورٹ سے ملنے والی سزا کے خلاف اپیل کو ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے مسترد کر دیا تھا۔ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نے آج ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ آسیہ بی بی کی اپیل پر عدالتی فیصلے نے بڑی تعداد میں لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن