اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ کی تختی سے حروف کی گمشدگی کامعاملہ، ڈپٹی رجسٹرار نے تحقیقات کیلئے ایک ہفتے کی مزید مہلت لے لی ہے۔ انھوں نے یہ مہلت پیرکو رجسٹرار سپریم کورٹ سے مانگی ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ کو اپنی ابتدائی رپورٹ میں ڈپٹی رجسٹرار نے بتایاہے کہ سپریم کورٹ کا ناموں کے حروف دوبارہ سے تختی پرکندہ کردیئے گئے ہیں جبکہ الفاظ کی چوری کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اس کے لئے مزید وقت دیاجائے جس پر رجسٹرار نے انھیں مزید ایک ہفتے کی مہلت دے دی ۔
سپریم کورٹ کی تختی سے حروف کی گمشدگی کی تحقیقات‘ڈپٹی رجسٹرار نے تحقیقات کے لیے ایک ہفتے کی مزید مہلت لے لی
Oct 21, 2014