ملتان نوکری سے برخاست کئے گئے فائرمین نے وزیر ریلوے کی گاڑی روک لی، بحالی کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ

Oct 21, 2014

ملتان (نوائے وقت نیوز)  وزیر ریلوے  خواجہ  سعد رفیق کی ڈی ایس ریلوے  کے دفتر آمد،  نوکری  سے برخاست  کئے گئے فائرمین نے گاڑی روک لی۔ فائر مین سید ظفر عباس نے بات  چیت کرتے  ہوئے کہا کہ آپ نے پچھلے سال وعدہ کیا تھا کہ نوکری پربحال کریں گے۔ میرے گھر میں فاقے ہیں،  مہنگائی  کا بوجھ مجھ سے برداشت نہیں  ہورہا، ٹریننگ نامکمل کرنے کا الزام لگا کر مجھے 1994ء  میں نوکری سے برخاست کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں