لاہور (سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) لاہور ریجن کرکٹ ایسو سی ایشن کی جانب سے کرکٹ کی بہتری کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹیاں کے چیئرمینز سمیت تمام ارکان کا انتخاب کر لیا گیا۔ ایل آر سی اے کے سینئر نائب صدر عامر الیاس بٹ کو لاہور کی سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔ فنانس کمیٹی کے چیئرمین شیخ منصور ہونگے، گراؤنڈ کمیٹی کے چیئرمین منصور حمید امپائرز کمیٹی کے چیئرمین رب نواز ڈسپلن کمیٹی کے چیئرمین سید توقیر شاہ وقار المنیرٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین ہونگے اسطرح سکروٹنی کمیٹی کا چیئرمین ملک اسلم کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ رضا کریم ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین کی ذمہ داریاں سر انجام دینگے۔