پیپلزپارٹی مخالف اتحاد جلد منظر عام پرآئیگا : غوث علی شاہ

خیرپور(نامہ نگار) سندھ کے سابق وزیراعلیٰ سید غوث علی شاہ نے کہاہے کہ پی پی مخالف اور دیگر جماعتوں کے مخالف ووٹروں کو متحد کیا گیا ہے اور ایک اتحا د بنایا گیا ہے جو جلد منظر عام پر لایا جائیگا جو حکمرانوں کیلئے دھچکا ثابت ہوگا۔ پیپلزپارٹی دھاندلیوں کے باعث اقتدا رمیں آئی ہے۔ میرے الیکشن کا فیصلہ بھی ٹربیونل میںآخری مراحل میں ہے۔ وہ اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔غوث علی شاہ نے کہا کہ ملک کی حالت صحیح نہیں ہے۔ نیشنل پیپلزپارٹی اور اینٹی دیگر جماعتوں کے ووٹرز کو متحد کیا گیا ہے جن سے 90 فیصد بات چیت مکمل ہوگئی ہے۔ ایک ہفتے میں خبر مل جائے گی کہ عوام کس کے ساتھ ہیں جن سے حکمرانوں کو دھچکا لگے گا۔
غوث علی شاہ

ای پیپر دی نیشن