بابر غوری ، شیخ رشید میں فون پر رابطہ، خورشید شاہ کی جگہ اپوزیشن لیڈر لانے پر غور

Oct 21, 2014

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت سے استعفوں کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ خورشید شاہ کی جگہ مشترکہ اپوزیشن لیڈر لانے کے طریقے اور قومی اسمبلی میں گرینڈ الائنس بنانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہوں تو پی پی کو سائیڈ لائن کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں