لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم کمرشل بنک (ایم سی بی) نجکاری کیس میں میاں منشاء اور خواجہ جاوید اقبال کو نیب میں حاضری سے استثنیٰ کے حکم امتناعی میں 12 نومبر تک توسیع کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ میاں منشا اور خواجہ جاوید اقبال کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے نجکاری کمشن کے تمام قواعد وضوابط پورے کرتے ہوئے نیلامی کے ذریعے بینک خریدا، نجکاری کمشن آرڈیننس کی دفعہ 42 کے تحت بنک کی نج کاری میںکوئی بے ضابطگی ہوئی ہو تو کوئی بھی تفتیشی ادارہ ایک برس کے اندر اندر اس معاملے کی تحقیقات کرسکتا ہے، ایک برس گزرنے کے بعد تحقیقات نہیں کی جا سکتیں مگر کئی برس گزرنے کے بعد نیب نے ایم سی بی نجکاری سکینڈل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ عدالت نے وزارت قانون، نیب اور نجکاری کمیشن کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 نومبر کو جواب طلب کرلیا۔