ریحام خان نے اپنی پہلی فلم ’’جانان‘‘ شہید کیپٹن اسفند یار کے نام کردی

Oct 21, 2015

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ’جانان‘ کو پاکستان ایئرفورس کے بڈھ بیر ایئر کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن اسفند یار کے نام وقف کر دی۔ منگل کے روز ریحام خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ کیپٹن اسفند یار نے بڈھ بیر ائیر بیس پر دہشت گردوں کا فرنٹ لائن کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔ قوم ایسے بہادر کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ریحام خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میںنے اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم ’’جانان‘‘کو کیپٹن اسفند یار کے نام وقف کر دی ہے۔ 

مزیدخبریں