راولپنڈی میں کانگو کا ایک اور مریض چل بسا‘ محکمہ صحت پنجاب کی تردید

راولپنڈی + لاہور(آن لائن+ پ ر) راولپنڈی میں کانگو وائرس کے باعث ایک مریض چل بسا۔ رواں سال ملک بھر سے کانگو وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ایک درجن سے زائد ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز راولپنڈی میں ہولی فیملی ہسپتال میں گزشتہ تین ماہ سے کانگو وائرس میں مبتلا زیر علاج مریض محمد حنیف دوران علاج چل بسا۔ محمد حنیف کا تعلق تحصیل مری کے علاقے لورا سے تھا جس کو تین ماہ قبل مری کے ہسپتال سے راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق محمد حنیف کے لئے ہسپتال میں علیحدہ وارڈ مختص کی گئی تھی۔ دوسری طرف محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے راولپنڈی میں کانگو بخار سے کسی مریض کی ہلاکت نہیں ہوئی اور اس حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں کانگو بخار کا کوئی مریض زیرعلاج نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...