بلدیاتی امیدواروں کی اہلیت کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست منظور‘ 4 نومبر کو ہوگی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں کی اہلیت کے متعلق کیس کی جلد سماعت کیلئے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ پٹیشن کی سماعت 4 نومبر کو ہوگی۔ متفرق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمشن آئین کے آرٹیکل (3) 218 کے تحت آئینی اختیارات کو پورے نہیں کر رہا۔ نااہل افراد بھی پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2013ء کے سیکشن 27 کے تحت اہلیت اور نااہلیت جانچے بغیر اہل قرار پا گئے ہیں۔ یوں آئین کے آرٹیکل 62, 63 کی خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر دی نیشن