تحریک انصاف کی منی لانڈرنگ سے متعلق امریکی سفارتخانے سے رابطہ کیا ہے: دانیال عزیز

Oct 21, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی منی لانڈرنگ سے متعلق امریکی سفارتخانے سے رابطہ کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کی منی لانڈرنگ سے متعلق معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما علی محمد نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انکے پاس ثبوت ہیں تو عدالت جائیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کے نام سے ٹیکساس اور کیلیفورنیا میں دو کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ اس سال امریکہ سے چار لاکھ ڈالر منگوائے گئے۔ پولیس آرڈر 2002ء کے مطابق پشاور میں پولیس اصلاحات نہیں کی گئیں۔ جھوٹ بولنا تحریک انصاف کا وطیرہ ہے، الفاظ کا ہیر پھیر تحریک انصاف کی پرانی عادت ہے۔ عمران خان نے مجھے نوٹس نہیں بھجوایا، میں نے ڈیڑھ ارب روپے کا نوٹس بھجوایا ہے۔ میں عمران خان کو عدالت لیکر جائونگا، عمران نے پوری جماعت کو یوٹرن کی عادت ڈال دی ہے۔ مشتاق غنی نے لائیو پروگرام میں اعتراف کیا کہ ہائیڈل پروگرام میں غلطی ہوئی جس پر مشتاق غنی کو ہٹا دیا گیا تھا۔ علی محمد نے کہا کہ دانیال نے مشرف دور میں اپنا امیج بنایا تھا، حکومتی نمائندے کا کام الزام لگانا نہیں، نیب سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرائیں۔ آن لائن کے مطابق تحریک انصاف کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیزکاامریکہ سفارتخانہ جاناانکے گلے پڑگیا،حکومت نے بیان سے لاتعلقی ظاہرکردی ۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات نے آن لائن سے خصوصی گفتگومیں کہاکہ دانیال عزیزنے ٹی وی پروگرام پرجوبات کی اسکا انہیں کوئی علم نہیں۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی نے گزشتہ روزسوشل میڈیاپرپہلے دانیال عزیزکی وہ ویڈیوجاری کی جس پرانہوںنے نوازشریف پرکرپشن کے الزامات لگائے تھے اوربعد ازاں ٹاک شومیں یہ ویڈیوتین باردکھائی گئی، تو دانیال عزیزٹاک شوکے دوران ہی بھڑک اٹھے۔ 

مزیدخبریں