اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر داخلہ سینیٹر اے رحمن ملک نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے محرم الحرام میں امن وامان کیلئے غیر معمولی اقدامات اور تین روز کیلئے افغان سرحد بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ظالمان کی طرف سے اس قسم کے حملوں کا مقصد پاکستان میں فرقہ وارانہ اختلافات اور عد م استحکام پیدا کرنا ہے۔رحمن ملک نے کہاکہ دہشت گردوں نے جس ظلم کا مظاہرہ کیا ہے ہمیں مذہبی فرقہ وارانہ اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر انسانیت کے قاتلوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ سینیٹر اے رحمان ملک نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے محرم الحرام میں کوئٹہ، پشاور، ہنگو، گلگت بلتستان، پاراچنار، لاہور، کراچی اور دیگر حساس شہروں میں سخت سکیورٹی اقدامات کا مطالبہ کیا۔
محرم: افغان سرحد 3 روزکیلئے بند کردی جائے: رحمان ملک کا مطالبہ
Oct 21, 2015