گوادر (آن لائن ) فرنٹیئرکور بلوچستان (ایف سی ) نے گوادر کے علا قے انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر براستہ ایران یورپ جانے کی کوشش میں 40افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ایف سی نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں اندسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 40افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے پاس سے کسی قسم کی سفری دستاویزات برآمد نہیں ہوئیں، ایف سی نے گرفتاری کے بعد تمام ملزمان کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کر دیا ہے۔