اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف سمندری اور نو ڈیرو (ون) رینٹل پاور ریفرنس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ حاضری سے ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزموں کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ ریفرنس میںشریک ملزم منور بصیر امریکہ میں ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے۔ عدالت نے سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
رینٹل پاور ریفرنس‘ پرویز اشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
Oct 21, 2015