طا لبعلم نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن کا ذاتی ای میل ہیک کر لیا

واشنگٹن (آئی این پی+آن لائن) دنیا بھرکی جاسوسی کرنے والی امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن کا ذاتی ای میل اکاؤنٹ ایک ہائی سکول کے طالب علم نے ہیک کرلیا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے جان برینن کا ذاتی ای میل اکاؤنٹ ہیک کرنے والے نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم اسے ہائی سکول کا ایسا طالب علم بتایا ہے جو امریکہ کی خارجہ پالیسی پر نالاں ہے، مبینہ ہیکر نے نیویارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسے جان برینن کے کام سے متعلق دستاویز بھی ملی ہیں جس میں سکیورٹی کلیئرنس کے لیے جان برینن کی درخواست بھی شامل ہے۔ انکوائری شروع کر دی گئی، سی آئی اے نے واقعہ کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن