محکمہ تعلیم میں سب سے زیادہ بندربانٹ اور دھاندلی ہو رہی ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول پراجیکٹس (بی ای سی ایس) میں غیر قانونی ترقیوں کے خلاف دائر کیس میں سرکاری وکیل نے جواب دینے کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ محکمہ تعلیم میں سب سے زیادہ دھاندلی اور بندر بانٹ ہو رہی ہے۔ اپنے ہی دستخطوں سے کی جانے والی غیر قانونی ترقیاں نہایت سنجیدہ معاملہ ہے کیوں نہ اس معاملے کو نیب کو ریفر کر دیا جائے۔ عدالت میں بغیر ایڈورٹائزنگ کے غیر قانونی ترقیوں پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ظاہر گیلانی پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ سرکاری وکیل ارشد کیانی نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں جواب دینے کے لئے مہلت دی جائے۔ بعد ازاں عدالت نے ان کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے 43 کے قریب ملازمین کو غیر قانونی ترقیاں دی گئی ہیں جن میں سے بہت سے ملازمین اپنے ہی دستخطوں سے گریڈ 18 اور گریڈ 19 پر اپنا تقرر کر چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...