نیب کا سابق صوبائی وزیرپیرمظہرالحق کےخلاف انکوائری کاحکم, ارباب عالمگیر اورعاصمہ ارباب کیخلاف بھی کرپشن کی تحقیقات

اسلام آباد میں ہونے والے نیب کے اجلاس میں سابق وزرا کیخلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ، چیئرمین نیب نے سابق صوبائی وزیرپیرمظہرالحق کےخلاف انکوائری کاحکم دیا ، تحقیقات کاحکم تیرہ ہزارغیرقانونی ٹیچرزبھرتی کرنےکےالزام میں دیاگیا، اس کے علاوہ سابق وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب عالمگیر کے خلاف بھی غیر قانونی اثاثے بنانے پر انکوائری کا حکم دیا گیا ، سابق صوبائی وزیرایکسائزاینڈٹیکسیشن بلوچستان امین عمرانی کیخلاف بھی انکوائری کا حکم دے دیا گیا ، کارروائی کا حکم غیر قانونی اثاثے بنانے پر دیا گیا -

ای پیپر دی نیشن