لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان دل کے کامیاب آپریشن سے صحت یاب ہونے کے بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ، دل کے آپریشن کی وجہ سے وہ دو ماہ لندن میں مقےم رہے اور آئی سی سی اجلاس میں بھی شرکت نہ کرسکے تھے جس کی وجہ سے ان کی جگہ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سٹیھی نے آئی سی سی کے اجلاس میں پی سی بی کی نمائندگی کی تھی۔چیئرمین پی سی بی کی ہارٹ سرجری کی وجہ سے ملک میں افواہیں گردش میں تھیں کہ چیئرمین پی سی بی شاید اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں لیکن ان کے وطن واپس پہنچنے سے تمام افواہیں دم توڑگئی ہےں۔