لاہور(نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ سپورٹس) پاک فوج نے برطانیہ میں کیمبرین پٹرول مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھا کر دوسری مرتبہ گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔۔ دنیا بھر میں سب سے مشکل سمجھی جانے والی مشقوں میں پاک فوج کے جوانوں نے فولادی قوت برداشت کا مظاہرہ کیا اور سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔واضح رہے کہ کیمبرین پٹرول فوجی مشقیں ہر سال منعقد کی جاتی ہیں جس میں 140 ملکوں کے فوجی شریک ہوتے ہیں جبکہ پاک فوج نے2010 میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔پاکستانی ہائی کمشنر لندن سید ابن عباس نے پاک فوج کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاک فوج کی اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ اور تربیتی مہارت کا ثبوت ہے۔ پاک فوج نے 2010ءاور 2015ءمیں بھی کیمبرین پٹرول مشقوں میں گولڈ میڈل جیتے۔