بارسلونا (سپورٹس ڈیسک ) فٹبالر لوئس سواریز نے کیریئر کا دوسرا ’یورپین گولڈن شو‘ حاصل کرلیا۔ بارسلونا کے 29 سالہ فارورڈ پلیئر نے لا لیگا ایونٹ میں 35 میچز میں 40 گولز کیے جس نے بارسلونا کو سپینش ٹائٹل اپنے نام رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔یوروگوائے سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کا کہنا تھا کہ ’میں بارسلونا کا شکر گزار ہوں جس کے باعث میں اپنا خواب اور مقاصد حاصل کر پارہا ہوں۔میرے ٹیم کے ساتھی کھلاڑی شاندار ہیں، جن کی بدولت میرے لیے مشکلات آسان ہوجاتی ہیں۔