پرامن پاکستان کی جدوجہد کو دستاویزی شکل دینی چاہئے: پرویز رشید

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میںہمارے ہیروز نے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کیا، پر امن پاکستان کیلئے حکومت ،تمام سیاسی جماعتوں اور سیکیورٹی اداروں نے اپنا کردار ادا کیا، پر امن پاکستان کی جدوجہد کو دستاویزی شکل دینی چاہیے 3 سال میں انتھک محنت اور بہادری سے وزیر اعظم نے بدامنی کے عفرتیت کا مقابلہ کیا ‘ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے غیر مسلم بھی اس دھرتی کے بیٹے تھے،پر عزم پاکستان ایوارڈ پروگرام کے تحت ملک کی یوتھ دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کی جدوجہد کو دستاویزی شکل دیں ۔ وہ جمعرات کو پر عزم پاکستان ایوارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ پرویز رشید نے کہا کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے غیر مسلم بھی اس دھرتی کے بیٹے تھے۔ ہمارے ہیروز نے ہمارے کل کیلئے اپنا آج قربان کیا۔انہوں نے کہا کہ پر عزم پاکستان ایوارڈ پروگرام کے تحت ملک کی یوتھ دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کی جدوجہد کو دستاویزی شکل دیں۔
پرویز رشید

ای پیپر دی نیشن