لاہور(خصوصی رپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر عوام حقائق جان چکے ہیں انشاء اللہ 2نومبر کا پی ٹی آئی کا احتجاج نتیجہ خیز ثابت ہو گا خود کو اپویشن کہلانے والی جماعتوں کو بھی دو عملی چھوڑ کر عمران خان کا ساتھ دینا چاہیے عبدالعلیم خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پہلے بھی پاناما لیکس پر حکومت کی پالیسی سے اختلاف کیا تھا اور اب شریف فیملی کو نوٹسز جاری کیا جانا خوش آئند امر ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاناما لیکس پر کسی کو فرار اختیار نہیں کرنے دیگی اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو کر رہے گا۔