لاہور (خصوصی نامہ نگار) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانیؒ وحضرت یعقوب حسین زنجانیؒ المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی سازشیں ناکام ہوں گی۔ برکس اجلاس میں پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں عالمی برادری نے مسترکردی ہیں۔ خود بھارتی سیاسی جماعتیں مودی کی انتہا پسندی پر شدید تنقید کررہی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کو بھارت کو دہشت گرد قرار دینا چاہیے۔ مذموم بھارتی عزائم کے خلاف پوری قوم متحد ہے‘ دشمن کو منہ کی کھانا پڑے گی۔