لاہور( خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی امن کمیٹی کے زیر اہتما م نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ۔کمیٹی نے کالعدم تنظیموں کے خلاف بھر کارروائی کرنے کا اعلان کیا۔صوبے کو دہشتگردی ،فرقہ واریت،انتہا پسندی اور نفرت انگیز لٹریچر کی اشاعت سے مکمل پاک کیا جائے گا۔نیشنل ایکشن پلان کو مزید موثر اور تیز کیا جائے گا۔تین روزہ ورکشاپ میں یوتھ کاکس کے 29ممبران میں شرکت کی جن میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی شامل تھے۔پنجا ب اسمبلی امن کمیٹی کے سرپراست اعلیٰ سرفراز افضل نے اجلاس کے آخری دن کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نیشنل ایکشن پلان نواز حکومت کی بڑی کامیابی ہے 2013سے قبل پنجاب میں کالعدم تنظیموں کی کمین گاہیں ہر اضلاع میں موجود تھی لیکن ماضی کی نصب آج حالات قدر بہتر ہیں ۔
نیشنل ایکشن پلان مزید مؤثر اور تیز کیا جائے: پنجاب اسمبلی امن کمیٹی
Oct 21, 2016