لاہور (پ ر) شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی انتظامیہ نے ٹرسٹ کے سرمایہ کاری کے حوالے سے بے بنیاد الزامات کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خیراتی ادارے کو کچھ سیاستدان کی طرف سے بلا وجہ ذاتی و سیاسی مقاصد کیلئے نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انتظامیہ نے بتایا کہ انڈومنٹ فنڈ میں سے کی گئی سرمایہ کاری کی تین ملین امریکی ڈالر کی تمام رقم 29جون 2015ء کو وصول ہو چکی ہے۔