مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

سرینگر( صباح نیوز)مقبوضہ کشمیرکے ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر میں ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی 23 سالہ انیل بورا نامی فوجی نے مینڈھے کے علاقے پیر پنچھل میں واقع فوجی کیمپ میں خودکو پھندہ لگا کر خودکشی کی جس سے جنوری 2007 سے مقبوضہ کشمیرمیں خودکشی کرنے والے فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعداد بڑھ کر 360 ہو گئی۔ ادھر جموں ریلوے سٹیشن کے قریب شو مارکیٹ سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن