افغانستان میں نقل مکانی کرنیوالوں کا معاملہ بحران کی شکل اختیار کر سکتا ہے: اقوام متحدہ

کابل (اے ایف پی) اقوام متحدہ نے انتباہ کیا کہ افغانستان میں تنازعات اور بڑھتے تشدد کے سبب بے گھر اور نقل مکانی کرنیوالے افرماد کا معاملہ بحران کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ حکومت اور عالمی ڈونرز بچوں کو بچانے کیلئے کوشش تیز کریں۔ رواں برس کے پہلے 10 ماہ میں 3 لاکھ 23 ہزار سے زائد شہریوں نے نقل مکانی کی۔ خصوصی نمائندے چالوکا نے کہا مزید افراد کے گھر بار چھوڑنے کا خدشہ ہے۔ سکیورٹی خدشات پر بھی لوگ آبائی گھروں میں واپسی سے کتراتے ہیں۔ طالبان کے قندوز، ہلمند میں حملوں سے صورتحال خراب ہوئی خصوصاً بچوں کو اس کی قیمت چکانا پڑی۔

ای پیپر دی نیشن