واشنگٹن (این این آئی) امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن مذاکرات کی کوشش جاری ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت سے خطے میں امن و استحکام قائم ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران مارک ٹونر نے قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان خفیہ مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ افغان تنازعے کا حل افغان رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کو تمام تنازعات دو طرفہ بات چیت کے ذریعے حل کرنا ہوں گے۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قطر میں ہونے والے خفیہ امن مذاکرات سے متعلق مارک ٹونر نے کہا افغان تنازعے کا حل افغان شہریوں کے درمیان امن مذاکرات کے ذریعے چاہتے ہیں۔ دوحا میں امن مذاکرات کی نئی کوشش شروع ہوئی ہے لیکن یہ معلوم نہیں کہ ان مذاکرات میں امریکہ کا کیا کردار ہے۔
امریکہ نے قطر میں ا فغان حکومت، طالبان کے درمیان مذاکرات کی تصدیق کر دی
Oct 21, 2016