روس مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے: اہلیہ یٰسین ملک کا پیوٹن کو خط

اسلام آباد (صباح نیوز) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو خط میں لکھا کہ روس مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سلامتی کونسل میں اپنا کردار ادا کرے۔ مشعال ملک نے ر وسی صدر کے نام لکھے گئے خط میں کہا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے گزشتہ 103 روز سے کرفیو کی صورتحال پیدا کررکھی ہے اور نہتے عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، روسی صدر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے جنگی جرائم کی روک تھام کے لئے بھارت پر دبائو ڈالیں اور پاکستان بھارت مذاکرات کی بحالی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سلامتی کونسل میں اپنا کردار ادا کریں۔ خط لکھنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں افراد کو بے گناہ قتل کر دیا گیا اور 15 ہزار سے زائد افراد کو زخمی جبکہ 100 سے زائد افراد کی بینائی چھین لی گئی ہے، حریت رہنمائوں کو بالخصوص میرے شوہر یٰسین ملک کو حبس بے جا میں رکھا گیا جہاں ان کی طبیعت پہلے سے زیادہ خراب ہو چکی ہے جبکہ بھارت کی جانب سے مجھے کشمیر جانے کے لئے ویزا بھی نہیں دیا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس سے سہ فریقی مذاکرات کے لئے کردار ادا کرنے کا کہا ہے جبکہ سلامتی کونسل کے دیگر ارکان اور چین جو کشمیری عوام کے ساتھ ہے اسے بھی خط لکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...