سہالہ مےں آئل ٹےنکرز اےسوسی اےشن اور روات کے قرےب شہرےوں کا شدےد احتجاج

Oct 21, 2016

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سہالہ کے علاقے مےں آئل ٹےنکرز اےسوسی اےشن اور روات کے قرےب شہرےوں کی جانب سے ہےوی ٹرےفک گزرنے سے ان کی عمارتوں مےں ٹوٹ پھوٹ پر شدےد احتجاج کے دوران جی ٹی روڈ ، سواں کےمپ ، اسلام آباد اےکسپرےس وے سمےت اطراف کی سڑکےںبدترےن ٹرےفک جام کا شکار ہوگئےں جس سے ہزاروں گاڑےاں پھنس کر رہ گئےں جن مےں سوار شہرےوں کا طوےل جام کے
برا حال ہوگےا ائرپورٹ روڈ ، پی ڈبلےو ڈی کالونی ، نےول انکرےج ، کورال سمےت تمام سڑکےں بند ہونے سے شہری دس گھنٹے تک ٹرےفک جام مےں پھنسے رہے ٹرےفک پولےس بھی شہرےوں کو اس ٹرےفک جام سے نکالنے مےں ناکام رہی جبکہ اسلام آباد کے پانچ تھانوں کی حدود مےں ٹرےفک جام ہونے سے تھانوں کی پولےس کی گاڑےاں بھی پھنسی رہےں سہالہ ڈپو کے باہر آئل ٹےنکرز اےسوسی اےشن کے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تو کچھ دےر بعد روات کے علاقے مےں بھی مکےن علاقے سے ہےوی ٹرےفک گذرنے سے ان کے گھروں کو پہنچنے والے نقصان پر احتجاج شروع کردےا اورمطالبہ کےا کہ پولےس اس اےرےا سے ہےوی ٹرےفک کا آنا جانا بند کرے تاہم احتجاج کے ان دونوں مراحل نے اسلام آباد کے اےک بڑے حصے مےں شدےد ٹرےفک جام سے معمول کی زندگی کو بری طرح سے متاثر کر ڈالا ۔
شدےد احتجاج

مزیدخبریں