بے غیرت وہ ہے جوزکو ةکاپیسہ آف شورکمپنی میں لگائے:خواجہ آصف

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سینئر وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بے شرم وہ نہیں جودی گئی زکواة کاحساب مانگے.بے غیرت وہ ہے جوزکو کاپیسہ آف شورکمپنی میں لگائے۔چوربھی اسپتال کی رقم کوچھوڑدیتاہے۔وفاقی وزیرخواجہ آصف نے کہاہے کہ چوربھی اسپتال کی رقم کوچھوڑ دیتاہے لیکن عمران خان نے خیرات کی رقم بیرون ملک آف شورکمپنیوں میں لگائی۔ خواجہ آصف نے ٹوئیٹ میں کہاہے کہ عمران خان خیرات کی رقم بیرون ملک آف شورکمپنیوں میں لگادیتاہے۔ خواجہ آصف نے پوچھاہے کہ بتایاجائے بے شرم اوربے غیرت کون ہے۔ انہوں نے کہاکہ بے شرم وہ ہے جوشوکت خانم کے نام پررقم لے کربیرون ملک بھجوائے۔ بے شرم وہ نہیں جو دی گئی زکوة کاحساب مانگتا ہے۔ وہ بھی ایسے اسپتال کو جو اس کی والدہ کے نام سے منسوب ہو۔اس سے پہلے لیگی رہنما حنیف عباسی نے اپنے بیان میں کہاکہ دوسروں کی تلاشی مانگنے والاپہلے اپنا بلڈ ٹیسٹ کرائے۔تلاشی ہوئی تو انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن