دنےا بھر کے مظلومےن کو اسوہِ شبےری ؑاور صبر سجاد ؑکو مشعل راہ بنانا ہو گا، علی حسین نجفی

Oct 21, 2016

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںبزرگ عزاداراور ٹی اےن اےف جے کے سابق سےکرٹری مالےات راجہ جہانداد مرحوم کی قائم کردہ مجلس عزا ءمرکزی امامبارگاہ جاگیرشہزادہ علی اصغر ؑڈھوک شیعیاں سہالہ میں منعقد ہوئی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ آغاعلی حسین نجفی نے
کہاکہ اجدادِ رسول کی عزت و حرمت کا اعتراف کرنا شرط ِ مسلمانی ہے ۔مجلس سے الحاج علامہ سید قمرحیدرزیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امام زےن العابدےن ؑ خانوادہ ِرسالت کے عظےم فرد ہےں جنہوں نے عظمتِ انسانی کی حفاظت و پاسداری کا حق ادا کےا ۔انہوں نے کہا کہ بےمار کربلا نے کوفہ و شام کے بازاروں اور درباروں مےں جرات ِحےدری اور عزم حسےنی کا جو عملی مظاہرہ کےا وہ آج بھی دنےائے مظلومےت کےلئے مشعلِ راہ ہے ۔ذاکرملک علی رضاکھوکھرایڈووکیٹ نے کہاکہ نے کہا کہ عزاداری ہر شے سے بالا و اعلیٰ ہے ۔ذاکر علی رضاشاہ بخاری ،ذاکرناہیدعباس جگ ،ذاکرگلزارگوندل ا ور دیگر ذاکرین نے بھی خطاب کیا۔ مجلس کے اختتام پر جلوس ذوالجناح برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر امام بارگاہ مےں اختتام پذےر ہوا ۔دورانِ جلوس سینکڑوں عزاداروں نے زبردست زنجیر زنی کی۔چوہدری ہاﺅس ترلائی کلاں میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ بشارت حسین امامی نے کہاکہ حضرت امام زےن العابدےن ؑ دےن و شرےعت کے امام و پےشوا اور صبر و استقامت کے کوہِ گراں تھے ،ذاکراقبال حسین شاہ بجاڑ نے بھی خطاب کیا۔
علی حسین نجفی

مزیدخبریں