پاکستان اور چین کے مصوروں کے فن پاروں کی مشترکہ نمائش

اسلام آباد (کلچرل رپورٹر) پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 67 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان اور چین کے مصوروں کے فن پاروں کی ایک مشترکہ نمائش نیشنل آرٹ گیلری اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ پی این سی اے اور چینی سفارتخانے کے اشتراک سے ہونے والی نمائش میں چینی مصوروں اور فنکاروں کے علاوہ پاکستان کے مغیث ریاض‘ آر ایم نعیم‘ عبد الجبار گل‘ زاہد‘ انجم ایوب‘ نجم الحسن کاظمی‘ اسد رحمان اور فرخ شہاب کے فن پارے بھی شامل ہیں۔ نمائش میں 56 پینٹنگز اور 150 نمائشیں شامل ہیں۔ پی این سی اے کے ڈی جی جمال شاہ نے چینی مصوروں اور فنکاروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش پاکستان اور چین کے مابین دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنائے گی۔ چینی مصوروں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دورے پر آ کر بہت خوش ہیں‘ ہمیں پاکستانی عوام سے بہت پیار اور محبت ملی ہے جسے ہم کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔ عوام کے لئے یہ نمائش جمعہ 21 نومبر کو پانچ بجے شام اوپن ہو گی جو 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
جمال شاہ

ای پیپر دی نیشن