اسلام آباد(نیوزڈیسک)وطن عزیزسے دہشت گردی کے قلع قمع کے لئے پاک فوج کی طرف سے جاری اقدامات کی بھرپورحمایت کرتے ہیں تاہم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت وقت کی جانب سے فورتھ شیڈول جیسے قانون اوربینک اکاﺅنٹس منجمدکئے جانے جیسے اقدامات میں محب وطن نامورسماجی وفلاحی شخصیت علامہ محسن علی نجفی کے نام کی شمولیت پر شدیدتحفظات رکھتے ہیں۔اگرحکومت نے اس معاملے پر نوٹس نہ لیاتوبھرپوراحتجاجی مہم ہمارا آئینی اوربنیادی حق ہے ۔ان خیالات کااظہار جابربن حیان ٹرسٹ کے نمائندے علامہ شیخ محمدشفا نجفی اورشیخ انورعلی نجفی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیخ شفانجفی نے کہاکہ وطن عزیزپاکستان ہمیں دل وجان سے عزیزہے۔قیام پاکستان سے اب تک بے شمار قربانیاں دیتے آئے ہیں جن پر ہمیں بجاطورپر فخرہے اوراس وطن کی حفاظت کے لئے آئندہ بھی ہرقسم کی قربانی دینے کا عزم دھراتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ علامہ شیخ محسن علی نجفی کی وطن دوستی ،حب الوطنی اوردکھی انسانیت کے لئے بے لوث خدمات ہرقسم کے شک وشبہ سے بالاترہیں اوران کی زیرسرپرستی کام کرنے والے دسیوں تعلیمی اداروں ،ہسپتالوں ،مہاجربستیوں اورقدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی فوری امداد اظہرمن الشمس ہیں اس کے باوجود حکومت وقت نے ان کانام فورتھ شیڈول میں ڈال کر اوران کی زیرسرپرستی چلنے والے کارخیرکے دسیوں اکاﺅنٹس منجمدکرکے کارخیراورخدمت خلق کے لئے کام کرنے والے اداروں کو بے پناہ مشکلات سے دوچار کردیاہے۔
شفا نجفی
فورتھ شیڈول میں علامہ محسن علی نجفی کا نام شامل کرنے پرتحفظات ہیں،شفا نجفی
Oct 21, 2016