لوکل گورنمنٹ کے دفاترز سےکٹر آئی ٹن مےں منتقل کرنے کے احکامات جاری

اسلام آباد ( وقائع نگار) ضلعی انتظامےہ نے مقامی و دےہی ترقی ( لوکل گورنمنٹ ) کے شعبے سے متعلق دفاترز کو سےکٹر آئی ٹن مےں منتقل کرنے کے احکامات جاری کردئےے ہےں ۔ فےصلہ متعلقہ عمارت میں پندرہ مقامی عدالتوں کی منتقلی کے پےش نظر کےا گےا ہے، ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامےہ اسلام آباد نے متعد د ضلعی عدالتوں کی منتقلی کے حوالے سے امور نمٹاتے ہوئے لوکل گورنمنٹ کے دفاترز کو سےکٹر آئی ٹن منتقل کرنے کا حکم دےا ہے تاکہ اس عمارت مےں عدالتوں کو منتقل کےاجاسکے، لوکل گورنمنٹ کے دفاترز کو دوسرے سےکٹرز مےں منتقلی پر 28لاکھ روپے کے اخراجات آئےں گے جو متعلقہ شعبے کو رواں ماہ کے آخری ہفتے تک ادا کرنے کی ہداےت کی گئی ہے ۔
احکامات جاری

ای پیپر دی نیشن