نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شام میں جاری جنگ کے نتائج ہولناک آئیںگے۔ روس اورشامی فوج کی بمباری سے اب تک 500 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کینیڈا کی درخواست پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شام کے شہر حلب کی صورتحال پر غور کیا گیا، اجلاس میں مستقل جنگ بندی کی کوششوں میں تعطل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون کا کہنا تھاکہ مشرقی حلب میں فضائی حملوں کے نتائج ہولناک ہیں، روسی اورشامی فوج کی بمباری میں اب تک500 افراد ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں،جن میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔بان کی مون نے کہا کہ سات جولائی کے بعد کوئی امدادی قافلہ حلب میں داخل نہیں ہوسکا، وہاں اکتوبرکے آخر سے خوراک کا ذخیرہ ختم ہوجائےگا۔اجلاس میں شریک روسی مندوب کا کہنا تھاکہ حیرت ہے شام میں دہشت گردی کے خاتمے کی ضرورت پرزورنہیں دیاجارہاہے، بان کی مون سمیت کسی رکن نے دہشت گردتنظیموں سےمتعلق ایک لفظ نہیں کہا۔
شام میں جاری جنگ کے نتائج ہولناک ہونگے: بانکی مون
Oct 21, 2016 | 15:34