حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے ہیں: رحمٰن ملک

Oct 21, 2016 | 19:03

ویب ڈیسک

 سینیٹر رحمٰن ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ دو نومبر کے دھرنے کو ختم کرنے کے لئے حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں اور قوی امکان ہے کہ دھرنے کی نوبت نہیں آئے گی اور معاملات طے پا جائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف میں 2 نومبر کے حوالے سے مک مکا ہو رہا ہے۔ عمران خان نے پہلے بھی دھرنے سے کچھ حاصل نہیں کیا اور اب بھی کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف والوں کو سیاست کا کچھ پتہ نہیں۔ اگر انہوں نے سیاست کرنی ہے تو پیپلز پارٹی سے سیکھیں کیونکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی سیاست کی ہے۔

مزیدخبریں