گورنر سندھ پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں:ترجمان

سندھ میں ترجمان گورنر ہاﺅس نے کہا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال کی جانب سے عشرت العباد پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔گورنر ہاوس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ترجمان نے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کی جانب سے عشرت العباد پر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر عشرت العباد سندھ میں قیام امن اور فلاح و بہبود کے لیے ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کراچی آپریشن میں بلاتفریق کارروائی کو یقینی بنایا گیا ہے اور ملزموں کے خاتمے تک یہ کارروائی ہر صورت جاری رہیں گی، ترجمان نے مزید کہاکہ کراچی میں جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے گورنر سندھ پرعزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن