دفاع پاکستان کونسل کے رہنماؤں سے ملاقات، فورتھ شیڈول میں شامل افراد کے شناختی کارڈ بحال کرنے کا فیصلہ، دینی قوتوں کو نشانہ نہیں بنانے دینگے: چودھری نثار

Oct 21, 2016 | 21:40

ویب ڈیسک

 وزیر داخلہ چودھری نثار سے دفاع پاکستان کونسل کے رہنماؤں نے ملاقات کی جس کے بعد شیڈول فورتھ میں شامل افراد کے بلاک کئے شناختی کارڈ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں سکیورٹی سمیت مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان افراد کی شہریت بھی عارضی طور پر منسوخ کر دی گئی تھی۔ بلاک کئے گئے پاسپورٹ بھی فوری طور پر بحال کئے جائیں گے۔ صوبائی سطح پر شیڈول فورتھ کی لسٹوں کا بھی ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ نادرا کی طرف سے لگ بھگ 2 ہزار شناختی کارڈ بلاک کئے گئے۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کو شیڈول فور کی لسٹوں کا دوبارہ جائزہ لینے کا کہا جائے گا۔ دنیا کی کوئی طاقت دین کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی۔ پاکستان اسلامی نظرئیے پر قائم ہوا اور قائم دائم رہے گا۔ شیڈول فور میں شامل تمام شخصیات پاکستانی ہیں انہیں شناختی کارڈ سے کیسے محروم کیا جا سکتا ہے۔ آئندہ اس قسم کے فیصلوں سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ سکیورٹی کی بحالی میں دینی قوتوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ دینی قوتوں کو کسی صورت نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ تمام صوبائی حکومتوں سے مل کر دینی حلقوں کے تحفظات دور کریں گے۔ وفد نے کہا کہ اسلام اور پاکستان سے متعلق ہر عمل اور ہر قدم میں پیش پیش ہونگے۔ ملکی سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش کی قدر کرتے ہیں۔ چند عناصر اسلامی نظریات و قوتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ حکومت نوٹس لے۔

مزیدخبریں