لاہور + فیروزوالہ(نامہ نگاران) مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے شالیمارکے سجاد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 7لاکھ، شمالی چھائونی میں صبور کے گھر سے4 لاکھ، ٹائون شپ میں رضا کے گھر سے3 لاکھ، کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان،لیاقت آباد میں مدثر کی فیملی سے4لاکھ، ڈیفنس سی کے علاقہ میںجاوید اعوان سے 3لا کھ، پرانی انارکلی میں عرفان کی فیملی سے 2لاکھ، باٹاپور میںکمال کی فیملی سے ڈیرھ لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، وحدت کالونی میں عاطف سے 50ہزار اور موبائل فون، مانگا منڈی میں عظیم سے 40ہزار اور موبائل فون، فیصل ٹائون میں احسن سے 30ہزار اور موبائل فون، نشترکالونی میں انوار سے 15ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروںنے نواں کوٹ سے خرم،فیکٹری ایریا سے ندیم کاہنہ میں سے اخترکی کاریں جبکہ مسلم ٹائون سے کاشف، راوی روڈ سے صادق، غالب مارکیٹ سے شاکر، شاہدرہ سے رمضان، نواب ٹائون میں علی، باٹاپور میں مجاہد،اچھرہ سے راشد، شالیمار سے سبحان، گڑھی شاہو سے شہباز کی موٹرسائیکلیںچوری کر لیں۔ فیروزوالہ میں ونڈالہ نہر سے زیورات اور نقدی لوٹ لی۔ ڈاکوئوں نے بنک سے رقم لے کر آنے والی خاتون آمنہ بی بی کو روک کر 50 ہزارروپے چھین لئے۔ سابق سکول ماسٹر ظہور سے پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوئوں نے 45 ہزار روپے چھین لئے۔ چوروں نے خالد کو 48 ہزار سے محروم کر دیا۔