پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں: اشفاق سرور، میڈیا کے بعض عناصر نے غلط خبر چلائی: شوکت لالیکا

لاہور (خصوصی رپورٹر) سیاسی گرما گرمی کے ماحول میں مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی شوکت لالیکا کی صوبائی وزیر محنت و سابق جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن پنجاب راجہ اشفاق سرور کو حج کرنے کی خوشی میں اپنے فارم ہائوس رائے ونڈ روڈ پر دی جانے والی دعوت جنوبی پنجاب کے ممبران اسمبلی کی بغاوت سے تعبیر کر دی گئی۔ راجہ اشفاق سرور نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر سخت رنجیدگی کا اظہار کیا کہ حج کرنے پر دی جانے والی دعوت جس میں سوائے کھانا کھانے اور ہلکی پھلکی گپ شپ کے سوا کچھ نہیں ہوا میڈیا کے کچھ غیر ذمہ دار افراد کی جانب سے اسے یہ رنگ دینا افسوسناک ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری تیس تیس پینتیس پینتیس سال کی پارٹی اور پارٹی قیادت سے وابستگی کو ایسی خبروں سے داغدار کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔ ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا آئندہ بھی کھڑا رہوںگا۔ صوبائی وزیر شوکت لالیکا نے کہا کہ انہوں نے اپنے ساتھی وزیر اور دوست اشفاق سرور کو حج کرنے پر مبارکباد کی دعوت دی تھی اور اس میں دوسرے بہت سے دوستوں کو بھی بلایا اس دعوت میں کھانا کھایا اور گپ شپ لگائی۔ میڈیا کے بعض عناصر نے بات کا بتنگڑ بنا کر خود میڈیا کی نیک نامی میں اضافہ نہیں کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...