بھارت: بغیر اجازت سرپنچ کے گھر داخل کیوں ہوئے؟ حجام پر جوتوں کی بارش تھوک چاٹنے پر مجبور کر دیا

Oct 21, 2017

دہلی (نیٹ نیوز) بھارت کے ضلع نالندہ کے گائوں آزاد پور میں سرپنچ کے گھر بغیر اجازت داخل ہونے پر حجام مہیش ٹھاکر کو پنچایت کے حکم پر سرعام خواتین نے جوتے مارے اور اسے اپنی ہی تھوک چاٹنے پر مجبور کر دیا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ دھرمندرا کے گھر سے تمباکو لینے گیا اور بغیر دستک دیئے گھر کے اندر چلا گیا۔ پولیس نے 8 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ضلع نالندہ پٹنہ سے 70 کلومیٹر دور ہے۔

مزیدخبریں