پیر محل (نامہ نگار)چاکلیٹ سمجھ کر چوہے مار گولیاں کھانے سے 2کمسن بچے جاں بحق جبکہ 2بچیوں کو نازک حالت میں نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گائوں 747/ گ ب میں چاکلیٹ نما چوہے مار گولیاں کھانے سے 2کمسن کزن محمد حسنین عمر3سال اور محمد وحید عمر3سال جاں بحق جبکہ دو سگی بہنوں زہرا بی بی عمر1سال اور انیسہ بی بی عمر 2سال کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔کمسن بچوں کی اچانک المناک موت پر گائوں کی فضا بھی سوگوار ہوگئی۔
پیرمحل: چوہے مار گولیاں کھانے سے 2 کمسن کزن جاں بحق، 2 بہنوں کی حالت نازک
Oct 21, 2017