ایف بی آر نے ٹرانسپورٹ انٹر نیشنل روٹرز رولز جاری کر دیئے

Oct 21, 2017

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ’’ٹرانسپورٹ انٹر نیشنل روٹرز‘‘ رولز جاری کر دیئے ہیں۔ اس کے تحت بین الاقوامی تجارت کے لئے استعمال کی جانے والی گاڑیوں‘ کنٹینرز کے معیار کا تعین کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کے لئے وزارت مواصلات سے پرمٹ لینا ہو گا۔ کمپنی اگر مقامی تجارت کی ترسیل کر رہی ہے تو اس کے پاس کم سے کم 5 گاڑیاں ‘ غیر ملکی تجارت کے لئے 10 گاڑیاں اس کے نام ہونا چاہئے۔ تمام برآمدی کھیپس کسٹمز کے طریقہ کار کے تحت ہوں گی۔

مزیدخبریں