لاہور (پ ر) الاحسان ویلفیئر آئی ہسپتال کے سیکرٹری اطلاعات اکرام اﷲ خان کاکڑکے مطابق ہسپتال ہذا کے زیر اہتمام 383 واں آئی کیمپ بٹ چوک بر لب نہر تاجپورہ اور 384 واں کیمپ راوی ایڈور ٹائرنگ سٹاپ نمبر 25 جیا موسیٰ شاہدرہ موڈ میں اتوار 22 اکتوبر کو صبح 9 بجے سے 2 بجے تک لگایا جائے گا۔ جس میں تمام ٹیسٹ، چیک اپ، ادویات، عینکیں اور مستحق مریضوںکے لینز کے ساتھ فری آپریشن بھی کئے جائیں گے۔