لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمد ی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین سے دوری اور بے اعتناعی ہماری مشکلات اور بے توقیری کی واحد وجہ ہے دنیا میں سچے اور کھرے دین اسلام کے پیروکار ہونے کے باوجود مسلمان اس وقت تمام دنیا میں مصائب اور مشکلات میں مبتلا ہیں اور کوئی ہمارا پرسان حال نہیں۔ معتوب بھی ہم ہی ہیں اور دہشت گردی سمیت تمام برے الزامات بھی ہم پر ہی آتے ہیں۔
دین سے دوری اور بے اعتناعی ہماری مشکلات کا سبب ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد
Oct 21, 2017