لاہور (خصوصی نامہ نگار)ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے وفد کے ہمراہ لاہور میں ہندو برادری کے مذہبی تہوار دیوالی کی تقریب کرشنا مندر راوی روڈ میں شرکت کی۔ دیوالی کی تقریب میں مسیحی رہنما ڈاکٹر فادر جیمز چنن ، سردار رنجیت سنگھ ، علامہ عبدالمصطفیٰ چشتی اور دیگر مذہبی رہنمائوں نے ہندو رہنما ڈاکٹر منوہر چاند اور سنیتا ملہوترا کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔ہندو برادری کی مذہبی تقریب متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام کی گئی۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سہیل احمد رضا نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات کی روشنی میں تمام مذہبی اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی فراہم کرنا ایک اسلامی ریاست کی حیثیت سے قومی ملی اور مذہبی ذمہ داری ہے۔
سہیل احمد رضا کی وفد کے ہمراہ ہندو برادری کے تہوار دیوالی کی تقریب میں شرکت
Oct 21, 2017