جی سی یو میں شماریات کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک، پوسٹر مقابلے

Oct 21, 2017

لاہور (سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شماریات کا عالمی دن منایا گیا جس کی مناسبت سے یونیورسٹی کی شماریات سوسائٹی نے پوسٹر مقابلوں ،لیکچر اور آگاہی واک کا انعقاد کیا آگاہی واک کی قیادت سینئر اساتذہ،ڈاکٹر مسعود امجد،پروفیسر انعام الحق اور حنا خان نے کی جبکہ سیمینار سے ڈاکٹر کاشف شاہ نے خطاب کیا۔ پوسٹر مقابلو ں میںپنجاب یونیورسٹی، یو ای ٹی لاہور سمیت دیگر تعلیمی ادارو ں کے طلبہ نے حصہ لیا۔مقابلوں میں پنجاب یو نیورسٹی کی طالبہ رمشا آصف نے پہلی، جی سی یو کی زاراوسیم اور انعم امجدنے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

مزیدخبریں